• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی ناجائز ہے، علماء کا فتویٰ

پاکستان علماء کونسل نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے جس میں ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کو ناجائز اور اس کے منافع کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

فتویٰ کے مطابق ذخیرہ اندوزی اور عوام کے استعمال کی چیزوں کا ذخیرہ کرنا شرعاً ناجائز ہے۔

قوم کورونا وائرس سے نمٹنے میں الجھی ہے اور دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔ دالیں، چینی اور آٹا مارکیٹ میں مہنگے داموں بکنے لگا جبکہ کئی دکانوں اور چکیوں پر آٹا دستیاب ہی نہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں کہ نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں، بعد میں سختی ہوگی اور سختی میں کئے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین