• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ کو کیوں گرفتار کیا گیا، شاہد خاقان

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ کو کیوں گرفتار کیا گیا


اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو نیب کی جانب سے کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟جیو کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ لائف اسٹائل میں کیا بدلاؤ لانا ہے جس میں میڈیا بہت اچھا کردار ادا کرسکتا تھا میڈیا کی اس میں بہت اہم پارٹنر شپ چاہیے تھی لیکن حکومت کی ترجیح یہ نہیں تھی کہ میڈیا کے ساتھ پارنٹر شپ کریں کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ کس طرح آپ نے آنے والے دن خطرے سے مقابلہ کرنا ہے ان سب کاموں کے برعکس حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤس کے سربراہ کو گرفتار کرکے اس سے جنگ شروع کر دی اگر آپ نے یہ قدم اٹھانا ہی تھا تو ضروری تھا ایک دو مہینے موخر کر دیتے ۔

تازہ ترین