• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ریفائنری کےبعد اٹک ریفائنری نے مین پلانٹ بند کردیا

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کےبند ہونے کے بعد اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے یومیہ 26 ہزار بیرل خام تیل ریفائن کرنے والا سب سے بڑا پلانٹ بند کردیا ہے کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی طرف سے طلب میں کمی ہوئی ہے۔اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے پٹرولئیم ڈویژن کو ایک خط لکھا ہے جس کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے ریفائریز سے پٹرولئیم مصنوعات نہیں اٹھائیں، جس کی وجہ سے اٹک ریفائنری کا مین پلانت بند کرنا پڑا جبکہ دو چھوٹے یونٹ پہلے ہی بند کردئیے تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ناردن ریجن میں پوٹوہارمیں گیس فیلڈ میں پٹرولئیم کی مصنوعات کم ہوسکتی ہیں، سیکریٹری پٹرلئیم کو لکھے گئے خط میں 26 مارچ کو ہونے والی وڈیو کانفرنس کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں اس صورتحال کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا اور یہ کہ ماسوائے اٹک پٹرلئیم لمیٹڈ کے کیس اورآئیل مارکیٹنگ کمپنی نے ابھی تک پٹرولئیم پراڈکٹ کی ترسیل نہیں لی۔ حکومت نے پٹرلیئم کی مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنی کو پٹرلیم مصنوعات امپورٹ کرنے سے منع کردیا تھا اس میں خام تیل بھی شامل ہےاور ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ وہ ملک آئل ریفائنریزسے اسٹاک اٹھائیں جس میں اٹک ریفائنری شامل ہیں۔
تازہ ترین