• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیساتھ اخبار فروشوں کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کیا جائے‘ عقیل عباسی

راولپنڈی (جنگ نیوز) اخباری صنعت سے وابستہ ملک بھر کے 80ہزار اخبار فروش لاک ڈائون کی وجہ سے بیروزگار ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری و آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے نائب صدر عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ لاک ڈائون نے اخبار فروشوں کے چولہے بجھا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لکھنے والوں کی تحریروں‘ تمام رپورٹروں کی رپورٹنگ اور تمام ایڈیٹروں کی محبت و اخلاص اپنی جگہ لیکن اگر اخبار فروش کا پہیہ رک جائے تو سب کچھ بے معنی ہو جاتا ہے۔ عقیل احمد عباسی نے وزیراعظم پاکستان‘ وزیر اطلاعات‘ مالکان اخبارات‘ اے پی این ایس‘ سی پی این ای اور تمام ایڈیٹرز صاحبان کو اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں اخبار فروشوں کی مدد کریں اور حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ صحافی بھائیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ اخبار فروشوں کیلئے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیاجائے۔
تازہ ترین