• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کا پورا نواحی قصبہ رائے ونڈ سٹی قرنطینہ قرار

لاہور کا پورا نواحی قصبہ رائے ونڈ سٹی قرنطینہ قرار


لاہور کا پورا نواحی قصبہ رائے ونڈ سٹی قرنطینہ قراردےدیا گیا، میڈیکل اسٹورز کے سوا تمام دکانیں بند کرکے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبے بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار بھی صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کردیئے۔

پولیس اور رینجرز کے دستوں کا مسلسل گشت جاری ہے، شہریوں سے کہا گیا ہےکہ وہ گھروں سے ہر گز نہ نکلیں، میڈیکل اسٹورز کھلےہیں، تاہم دیگر تمام دکانیں بند ہیں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شہریوں کی اسکریننگ کر رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ سٹی کو قرنطینہ قرار دینےکافیصلہ تبلیغی اجتماع گاہ میں موجود 27 افراد میں وائرس کا نتیجہ مثبت آنے پر کیا گیا، ان افراد کو کالا شاہ کاکو اور قصور کے قرنطینہ مراکز میں منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں اس وقت بھی 2200 افراد موجود ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نےصوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز وغیرہ کے نئے اوقات کار مقرر کردئیے، جنرل اسٹور، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلا کریں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کو استثنیٰ حاصل رہےگا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین