• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا میں کورونا کا پھیلاؤ ابھی تک تھما نہیں، عالمی ادارہ صحت

ایشیا میں کورونا کا پھیلاؤ ابھی تک تھما نہیں، عالمی ادارہ صحت


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ایشیا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ابھی تھما نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے عہدے دارے تاکیشی کسائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سخت اقدامات کے باوجود کورونا کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ چین اور جنوبی کوریا کورونا سے بچاؤ کے سخت اقدامات پر عمل جاری رکھیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ چین اور دیگر ممالک اس سلسلے میں احتیاط برتیں۔

چین نے گزشتہ ہفتے ووہان اور دیگر متاثرہ شہروں سے لاک ڈاؤن ختم کر کے معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین