آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں کورونا سے 26 اموات، مریضوں کی تعداد 1914 ہوگئی

پاکستان میں کورونا سے 26 اموات، مریضوں کی تعداد 1914 ہوگئی


پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1914 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 676 ہے۔ 

پنجاب میں بھی کیسز بڑھتے جارہے ہیں، جن کی تعداد بڑھ کر 652 ہوگئی ہے۔ 

کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق خیبرپختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153 اور گلگت بلتستان میں 148 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 6 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس کے باعث 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور دس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 58 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید