• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن متاثرین کیلئے راشن کی تقسیم شروع کردی گئی،عبدالرزاق ساجد

لندن (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون متاثرین کی امداد کیلئے سیفٹی کٹ‘ کھانے اور راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ المصطفیٰ راشن سروس کے ذریعے متاثرین کی دہلیز تک امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔ پاکستان اور کشمیر میں کورونا وائرس اور لاک ڈائون متاثرین کی امداد کیلئے فیس ماسک‘ ہینڈ سینی ٹائزر‘‘ دستانوں اور لٹریچر پر مشتمل سیفٹی کٹ متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن پیکج جس میں ایک ہفتے کیلئے کوکنگ آئل‘ چاول‘ چائے‘ آٹا‘ پیاز‘ آلو‘ دالیں‘ چینی شامل ہیں ان کی دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ بریانی کے ڈبے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ کراچی‘ لاہور اور مظفرآباد میں امدادی مراکز قائم کر دیئے ہیں جہاں امدادی ٹیمیں ضرورتمند افراد کی امداد کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔ کرونا وائرس اور لاک ڈائون کے متاثرین کے لئے راشن سروس جاری ہے اور ایمولینسوں کے ذریعے متاثرین کی دہلیز تک امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔ لاک ڈائون اور کورونا وائرس کی امداد کے لئے یوکے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی المصطفیٰ کی مالی مدد کرے تا کہ متاثرین کی بروقت مدد ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین