راچڈیل (ہارون مرزا) کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر میں سگریٹ اور شراب نوشی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، اس سے قبل بالخصوص یورپین ممالک میں خوراک سے سے زیادہ شراب نوشی اور بیئر کا استعمال وسیع پیمانے پر کیا جاتا تھا بالخصوص ہفتے او ر اتوار کو مختلف پب اور گھروں میں دوست احباب کو مدعو کر کے شراب کی پارٹی دی جاتی تھی مگر جب سے کورونا وائرس نے ایسے ممالک میں قدم جمائے ہیں جہاں شراب نوشی وسیع پیمانے پر کی جاتی تھی میں اسکا استعمال انتہائی کم ہو کر رہ گیا ہے بلکہ ہزاروں خاندانوں نے شراب اور سگریٹ نوشی بھی ترک کر د ی ہے اسلامی روایات کے مطابق وضو کی طرح غیر مسلم بار بار اپنے ہاتھ پائوں اور منہ دھوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مسلمان گھرانوں سے قران پاک کی تلاوت کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جب کہ ضعیف العمر افراد جو پہلے ورزش اور سیرو تفریح کے لیے گھروں سے باہر نکلتے تھے مقید ہو کر رہ گئے ہیں برطانو ی پولیس ایک سے زائد مرتبہ گھر سے باہر نکلنے پر جرمانے عائد کر رہی ہے تاکہ مکمل لاک ڈائون کر کے اس صورتحال پر قابو پایا جا سکے دنیا بھر میں شراب پیدا کرنیوالی فیکٹریوں کی پیداوار بھی انتہائی کم ہو گئی ہے اور انہیں اپنا عملہ مجبورا فارغ کرنا پڑ رہا ہے طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ سگریٹ اور شراب نوشی کا استعمال کرتے ہیں کورونا وائرس کا جلد شکار ہو جاتے ہیں اور انکی صحت یابی کے امکانات انتہائی معدوم ہوتے ہیں ۔