• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے

بھارت میں لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے 


نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے خود کو درختوں پر قرنطینہ کرنے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں واپس آنے والے 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔

تازہ ترین