• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران بارڈر پر لیویز کی کارروائی،ایران سے غیرقانونی داخلے پر10پاکستانی زائرین گرفتار

نوکنڈی (این این آئی)پاک ایران بارڈر پر لیویز کی کارروائی،ایران سے غیرقانونی داخلے پر 10 پاکستانی زائرین گرفتار کرلئے۔ پاک ایران بارڈر چور راستوں سے غیرقانونی داخلے پر 10 پاکستانی زائرین کو لیویز کی گشتی ٹیم نے 72 لانڈی کے قریب گرفتار کرلیا جو کہ پنجاب جانا چاہتے تھے، ایران سے پاکستانی سرحد عبور کرنے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہیں گرفتار افراد کو لیویز کی سیکورٹی میں تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین