• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی کے 6ملازمین میں کورونا ، ایم ایس گھر منتقل

کراچی(این این آئی)سول اسپتال کراچی کے 6ملازمین کورونا کی زد میں آگئے، ایم ایس ڈاکٹر خادم حسین قریشی ،خبر سنتے ہی میڈیکٹ لباس کے باوجود دفتر چھوڑ کر گھر منتقل۔

عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے باوجود اسپتال کے عملے کو حفاظتی اقدامات مہیا نہیں کیا گیا، میڈیکیٹڈ گاؤن، دستانے، ماسک کی قلت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اقدامات پر پانی پھیردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال سول اسپتال کراچی میں جہاں کرونا کی تشخیصی سہولت اور آئسولیشن وارڈ بھی قائم ہے وہاں نیم طبی عملہ بے سروسامانی میں فرائض انجام دے رہا ہے۔

اسپتال کے 6ملازمین کرونا کی زد میں آگئے جس کے بعد طبی و نیم طبی عملے میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، خبر سنتے ہی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم حسین قریشی دفتر چھوڑ کر گھر منتقل ہوگئے جبکہ افسران اپنے کمروں تک محدود ہیں اور طبی و نیم طبی عملہ بے سرو سامانی میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

تازہ ترین