• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صابن ، ٹوتھ پیسٹ اور شیمپو کی قیمتوں میں 5سے 25روپے کا اضافہ

پشاور(وقائع نگار) لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف کمپنیوں نے صابن ، ٹوتھ پیسٹ ، شیمپو کی قیمتوں میں 5سے 25روپے تک کا اضافہ کردیاہے مختلف کمپنیوں کے ملازمین بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے ہشتنگری ، سکندر پورہ ، جی ٹی روڈ ،سمیت مختلف مقامات پر سامان کی سپلائی پابندی کے باوجودکر رہے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت بڑے سائز 190روپے سے بڑھ کر 205روپے ، چھوٹے ٹوتھ پیسٹ 100روپے سے 110روپے ، درمیانے سائز ٹوتھ پیسٹ 150سے 160روپے ، شیمپو 420روپے سے 440روپے بڑا سائز ، چھوٹا سائز 210سے 220روپے ، صابن 63روپے سے 65روپے ، 53سے 55روپے ، 55سے 57روپے کردیا ہے کمپنیوں کے سیلز مینوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد اس کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے لاک ڈاؤن کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کمپنیوں نے بھی اپنے سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
تازہ ترین