• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا کو شکست دیا جا سکتا ہے، وزیر زراعت

پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا کو شکست دیا جا سکتا ہے،حکومت نے اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارکھے ہیں وزیراعظم عمران خان صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم نے ٹائیگر فورس قائم کر دی۔ خطرناک اور وبائی مرض نے پوری دُنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، زیادہ سے زیادہ ذکر اذکار، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے میں ہی نجات ہے، بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کی کوشش نہ کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ صرف اور صرف احتیاط سے کیا جا سکتا ہے، ترقیافتہ ممالک نے بھی اس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں کیا ہے وہ بھی اس حوالے سے بے بس نظر آ رہے ہیں پوری دُنیا کے ہیلتھ سسٹم نے جواب دیدیا ہے امریکہ، چین، اٹلی، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں اس مرض نے تباہی مچا دی ہے۔
تازہ ترین