• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور آٹے کے 20کلوتھیلے کے نرخوںمیں من پسنداضافہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں آٹے کے 20کلوتھیلے کے نرخوںمیں من پسنداضافہ کردیاگیاہے پشاورکے مختلف علاقوںمیں آٹے کے 20کلوکاتھیلہ 1200 سے لیکر1300روپے تک فروخت کیاجارہاہے جسکی وجہ سے نادارافرادکے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادبھی ذہنی کوفت میں مبتلاہوگئے ہیں پشاورکی ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ خوراک کے اہلکاروںکی جانب سے روزانہ کی بنیادپرآٹے مہنگے داموں فروخت کرنے والے افرادکیخلاف کارروائیوںکے باوجودگرانفروش اپنی من مانیاجاری رکھے ہوئے ہیں اور ازخوداشیاء ضروریہ کے نرخ مقررکرکے شہریوںکو دونوں ہاتھوںسے لوٹاجارہاہے ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں آٹے کے 20کلوتھیلے کاسرکاری نرخ 800 روپے مقررکررکھاہے لیکن آٹافروخت کرنے والے چھوٹے بڑے دوکانداروںاورڈیلروںنے اپنے من پسندنرخ مقررکرکے شہریوںکی پریشانیوںمیں مزیداضافہ کردیاہے۔
تازہ ترین