ٹینس کی دُنیا کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں گھر کے ایک حصےکو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا۔
ٹینس اسٹار اپنے دوست کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں اور فرائی پین اُن کے ریکٹ جبکہ صوفے اور کُشن بطور نیٹ استعمال کررہے ہیں۔
اس وقت پوری دُنیا میں کورونا وائرس کے سبب نظام زندگی تقریبا ًمعطل ہے، ایسے میں گھروں میں قید کھلاڑیوں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے ایکسرسائزز اور گھر میں کھیل کو اپنا مشغلہ بنایا ہوا ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ ان دنوں اسپین میں ہیں جہاں اُنہوں نے گھر کے ایک حصے کو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا، وہ اپنے دوست کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اُنہوں نے فرائی پین کو ریکٹ کے طور پر استعمال کیا جبکہ صوفے اور کُشن کو نیٹ بنالیا۔
دوسری جانب انگلینڈ میں ایک دس سالہ بچے روکسانا ہولیٹ نے گھر کے آنگن میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکیٹ بورڈ چیمپئن شپ جیت لی۔