• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ :کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون انتقال کرگئی

نوشہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون انتقال کرگئی، خاتون کی عمر 85 سال تھی جنہیں چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خا ن نوشہر کا کہنا ہے کہ خاتون کو چند روز قبل قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا، جبکہ متاثرہ خاتون پھیپھڑوں سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے نمونے خیبر میڈیکل یونیورسٹی  لیبارٹری  بھجوائے گئے تھے، گزشتہ شب خاتون میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون طبعیت زیادہ خراب ہونے پر صبح انتقال کرگئیں جبکہ خاتون کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سپر د خاک کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہارون آباد کی 3 گلیوں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین