• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سندھ کو عالمی وبا سے اکیلے لڑنا ہے، شیری رحمان

کیا سندھ کو عالمی وبا سے اکیلے لڑنا ہے، شیری رحمان


پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کیا سندھ کو عالمی وبا سے اکیلے لڑنا ہے؟ اس سارے معاملے میں وفاقی حکومت کہاں ہے؟

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ نادرا امداد منتقلی کے لیے سندھ کے ساتھ اعداد و شمار شیئر نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس دہندگان کی تفصیلات دینے میں سستی کر رہا ہے اور وفاقی حکومت ریلیف منتقل کرنے میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت تیار نہیں تو سندھ کا کام سست کیوں کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین