کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے پھیلائو کا خطرہ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ تبلیغی اراکین خود کو قرنطینہ میں رکھیں،ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ کورونا مریض کے لئے سامان درآمد کرنا پڑے گا،سنیئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن خود کو کارکن سمجھتے تھے۔ کیمبریج کا اے اولیول کے طلبا ء کو اپ گریڈ کرنے پر ماہر تعلیم سینئیرکیرئیر کاؤنسلر سید عابدی نے کہا کہ فیئربیسز پر کیمبریج کے فیصلے کے مطابق اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ بچوں کے موجودہ گریڈ اور ان کے امتحانات تک مکمل ریکارڈ کے مطابق ، اسکول کے ساتھ شراکت کے بعد نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔اس کے لیے ایک طریقہ کار بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں ۔ بچوں میں غذائی قلت پر پروگرام میں سربراہ زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے نے کہا کہ بچوں کی بہتر نشونما میں ماؤں کے بچوں کی نگہداشت پر زور دیا ۔شہزاد رائے نے بچوں کو آئرن کی کمی سے بچانے میں والدین کے کردار کوکلیدی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ والدین کو آئرن کی کمی کے حوالے سے معلومات نہیں ہیں ۔ حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے اراکین پائے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صو بائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس سے متا ثرہ افراد میں سے کئی افراد نے پچھلے دنوں مختلف لوگوں سے ملاقا تیں کی ہوں گی ،جنہیں ہمیں تلاش کر نا ہو گااورجہاں سے یہ افراد واپس آئے ہیں،اس مقام پر بھی کئی افراد ہوں گے جو دیگر علاقوں میں گئے ہوں گے لہذٰا یہ ایک مشکل چیلنج ہے ۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے شہریوں بالخصوص تبلیغی اراکین سے تعاون کی اپیل بھی کی کہ وہ بذات خود بھی اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھیں۔کورونا سے متاثرہ مریضوں کو ان ہی کے مرکز پر قرنطینہ میں رکھنے کے سوال پر سعیدغنی نے کہا کہ 250 افراد جن میں کورونا کے جراثیم ہیں ان کو فوری طور پر اسی مقام پر رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ سعید غنی نے اس حوالے سے علمائے دین سے رابطے ،رہنمائی اور مدد لینے کا بھی ذکر کیا۔ بلڈ پلا زمہ کے ذریعے کورونا کے طریقہ علاج پر ڈا کٹر طاہر شمسی نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی انہیں اس طریقہ علاج کی اجازت دے چکی ہے ۔ڈاکٹر شمسی نے کہا کہ پہلے یہ طریقہ علاج چین نے اپنایا ۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ حکومتی مشاورت اور سرپرستی میں ہر کورونا مریض کے لیے سامان در آمد کر نا پڑے گا۔وزیر سائنس ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کے بیان کہ در آمد شدہ کٹس میں تمام خصوصیات مو جود نہیں سی ای او انڈس اسپتال ڈاکٹر عبد الباری نے کہا کہ ہمارے ملک میں نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ موجود ہے ،وہاں تجربہ کار لوگ موجود ہیں ، ان کی ایک کمیٹی ہونی چاہیے جو سب معاملات کودیکھے اور ان کی اجازت پر درآمد اورخرید و فروخت ہو ۔ ہائی کمشز سنگاپور رخسانہ افضال نے کہا کہ سنگاپور میں مقیم پا کستانیوں نے کورونا سے بچا ؤ کے لیے مکمل پروٹیکشنز گیئر بھی فراہم کیے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے پھیلا ؤ کا خطرہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے ۔مغربی ممالک جن کے پاس زیادہ طبی سہو لتیں موجود ہیں ، زیادہ حالات سنگین ہیں لہذٰا پوری دنیا کو کورونا وائرس سے خطرات لا حق ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں یوپی یونین کو خطوط میں گزارشات میں ترقی پذیر ممالک پر اس حوالے سے معاشی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے محدود وسائل کا ذکر کیا تھاجس سے اس کا مقابلہ کیا جا سکے۔