راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمودعباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اٹک کیس میں 4437 سال کی مجموعی سزا پانے والے تحریک لبیک پاکستان کے مزید61افراد کی ضمانتیں منظور کرلیں۔مقدمہ میں 86افراد کو سزا سنائی گئی تھی۔عدالت عالیہ نے 25 افرادفی کس 2 لاکھ روپے فی مچلکہ پر گزشتہ ماہ ضمانتیں منظور کی تھیں۔باقی افراد کی جن میں علامہ خادم رضوی کے بھائی امیر حسین بھی شامل ہیں ان سمیت61افراد کی فی کس دو لاکھ مچلکوں پر بدھ کو ضمانتیں منظور کی گئیں۔