• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون، پشاور میں دودھ کی سپلائی کا عمل متاثر،دودھ کی طلب میں نمایاں کمی

پشاور (وقائع نگار)لاک ڈاؤن کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں دودھ کی سپلائی کا عمل متاثر ہو گیا ہے جبکہ پنجاب سے مضر صحت دودھ کی سپلائی بھی شہر میں بند ہو گئی ہے شہروں میں ناکہ بندی ، ہو ٹلز کی بندش کے بعد دودھ کی سپلائی اور طلب میں کمی آ گئی ہے جس سے فارمرز اور تاجروںکو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ہاسٹلز اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث بیشتر طلباءو طالبات اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو گئے جس سے دودھ کی طلب میں نمایاں کمی آ گئی ہے دودھ فروش سارا دن ہاتھوں پرہاتھ دھرے بیٹھے ہو تے ہیں دودھ سے بنی ہو ئی دیگر اشیاءتیار کر کے فروخت کی جا رہی ہیں موسم سرد ہونے اور لاک ڈاؤن کے باعث دہی کا استعمال بھی کم ہو گیا ہے۔
تازہ ترین