کوورنا وائرس کے پھیلاؤ کےخطرے کے سبب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام سینئر وفاقی افسران کے پروموشنل تربیتی کورسز دو ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی کورسز پر جانے والے تمام وفاقی افسران فوری طور پر واپس اپنی وزارتوں اور محکموں کو رپورٹ کرکے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ذرائع کہتے ہیں کہ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن ترقی کے لئے لازمی تربیتی کورسز یکم جون 2020 سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرے گی۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 21 میں ترقی کا نیشنل مینجمنٹ جبکہ گریڈ 20 میں ترقی کا سینئر مینجمنٹ کورس ملتوی کیا گیا، گریڈ 19 میں ترقی کیلئے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔