راچڈیل (نمائندہ جنگ) معروف سگریٹ ساز کمپنی بینسن اینڈ ہیجز اور لکی اسٹرائک بنانیوالی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تمباکو کے پودے سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے۔ برطانوی امریکی تمباکو کمپنی (بی اے ٹی) نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ کی حکومت سرپرستی کرے تو وہ جون کے پہلے ہفتے میں 30لاکھ سے زائد دوائی تیار کر کے دے سکتے ہیں، اس وقت اس ویکسین کا جانوروں پر تجربہ کیا جا رہا ہے اور وہ یہ ویکسین حکومت کو فروخت کردیگی، تمباکو کی فرموں کو فی الحال عالمی ادارہ صحت کے قوانین کے تحت حکومتوں کے ساتھ معاہدے کرنے سے روک دیا گیا ہے لیکن بی اے ٹی نے کہا کہ اس نے ڈبلیو ایچ او سے رابطہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، کمپنی نے کہا کہ اس نے اس کی ویکسین کے بارے میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور برطانیہ کے محکمہ صحت و سماجی نگہداشت سے رابطہ کیا ہے امید ہے کہ وہ رواں ماہ ویکسین کلینیکل اسٹڈیز میں لانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کریںاگر جانچ اچھی طرح سے چلتی ہے تو ، بی اے ٹی پر امید ہے کہ صحیح شراکت داروں اور سرکاری ایجنسیوں کی مدد سے ویکسین کی 1 ملین سے 3 ملین کے درمیان خوراک ہر ہفتے تیار کی جاسکتی ہے ۔