• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالیاں دیکر صحافیوں کو خاموش رہنے کا پیغام دیا جارہا ہے، بلاول بھٹو

گالیاں دیکر صحافیوں کو خاموش رہنے کا پیغام دیا جارہا ہے، بلاول بھٹو 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر نامور صحافیوں کو گالیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو گالیاں دینے کے ٹرینڈز حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کے لئے ایک اور حملہ ہے،پی ٹی آئی مخالفین کے بجائے کورونا پر توجہ دے،۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو گالیاں دے کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔ حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں کا مذاق اڑانے کی بجائے کرونا کے خاتمے پر توجہ دے۔ اگر وہ اتنی محنت کرونا پر بیداری کے لئے کی جائے تو وقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان غیرمعمولی حالات میں ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس کے بدترین چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمیں یکجا ہو نے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین