• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس‘پنجاب میں تقریباًسواکروڑ افراد کے بےروزگار ہونیکا خدشہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پی آئی ڈی ای بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے پنجاب میں تقریباًسواکروڑ افراد کے بےروزگار ہونیکا خدشہ ہے۔ 

جب کہ سندھ میں 41 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 20لاکھ اور بلوچستان میں 10 لاکھ لوگ بےروزگارہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کی وجہ سے چاروں صوبوں میں پنجاب بےروزگاری کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے۔ 

زرعی شعبے سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد بےروزگار ہوسکتے ہیں۔ 

پی آئی ڈی ای تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب کے بعد سندھ میں بھی 33 لاکھ سے 41 لاکھ افراد بےروزگار ہوسکتے ہیں۔ جب کہ خیبر پختون خوا میں 20 لاکھ اور بلوچستان میں تقریباً 10 لاکھ افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ 

پنجاب میں زیادہ تر زرعی شعبے سے وابستہ افراد بےروزگار ہوں گے جب کہ باقی صوبوں میں سروس سیکٹر کے افراد بےروزگار ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین