• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا فنڈ میں چند کروڑ جبکہ بھارت میں کئی ہزار کروڑ کے عطیات

کراچی (اسد ابن حسن) انتہائی دُکھ کی بات ہے کہ کورونا بیماری سے لڑنے کے لیے وزیراعظم کے قائم کردہ فنڈ میں اب تک صرف چند کروڑ کے عطیات ہی آئے ہیں جبکہ حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز ایک نجی چینل کی دو گھنٹے پر محیط ٹیلی تھون میں تقریباً صرف تین کروڑ کے عطیات وزیراعظم کے فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا۔ (اکثر اعلان مشہوری کے لیے کردیا جاتا ہے، اس پر عمل نہیں ہوتا) .

اس سے پہلے زلزلہ اور سیلاب فنڈ میں اربوں روپے کے عطیات موصول ہوئے تھے۔ کیا یہ حکومت پر بداعتمادی کا اظہار تو نہیں۔ 

کورونا سے جنگ میں پاکستان کے کسی بھی بڑے ادارے، صنعتکار، بزنس مین، کھلاڑی اور شوبز سے تعلق رکھنے والوں نے کوئی قابل ذکر عطیات نہیں دیئے تو دوسری طرف بھارت میں اس مد میں کئی سو ارب روپے عطیات دیئے گئے ہیں سب سے زیادہ ٹاٹا گروپ نے 15 کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں، باقی فنڈ کی تفصیلات کچھ یوں ہے:

 عظیم پریم جی نے اپنی کمپنی کے 34 فیصد شیئرز جن کی مالیت 135 ملین ڈالر یعنی 1000 کروڑ روپے ہے.

 مکیش امبانی 500 کروڑ اور ایک اسپتال، آئی ٹی سی 150 کروڑ، ہندوستانی یونی لیور 100 کروڑ، انیل اگروال (وی دانتا) 100 کروڑ، ہیرو سائیکل 100 کروڑ، بجاج گروپ 100 کروڑ.

 شردی 51 کروڑ، بی سی سی آئی 51 کروڑ، سی آر پی ایف 33 کروڑ، اکشے کمار 25 کروڑ، سن فارما 25 کروڑ، او ایل اے 20 کروڑ، پے ٹی ایم 5 کروڑ اور ہینڈ واش، انند مہندرا ہوٹلز اور وینٹی لیٹرز، پرابھاس 4 کروڑ۔

داؤد بوہری کمیونٹی سیّدنا مفضل 53 کروڑ، انوپامانا ریلا 2 کروڑ 40 لاکھ، سومنات ٹرسٹ ایک کروڑ، پون کلیان ایک کروڑ، مہیش بابو ایک کروڑ، ہیما مالنی ایک کروڑ۔

 چرن جیوی ایک کروڑ، بالا کرشنا ایک کروڑ، جونیئر این ٹی آر 75 لاکھ، سریش رائنا 52 لاکھ، سچن ٹنڈولکر 52 لاکھ، سنی دیول 50 لاکھ، کپل شرما 50 لاکھ، رجنی کانت 50 لاکھ، سارو گنگولی 50 لاکھ،اداکار سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے ڈیلی ویجز 2500 ملازمین کی کفالت اپنی ذمے لے لی ہے۔ 

لتا منگیشکر 25 لاکھ، سارہ علی خان 10 لاکھ، اداکار وکی کوشل ایک کروڑ، نانا پاٹیکر 50 لاکھ، اداکارہ کرتک آیا ایک کروڑ، کترینا نے خطیر عطیہ دیا مگر میڈیا پر ظاہر نہیں کیا۔ 

ورون دھون 55 لاکھ، شلپا شیٹی 21 لکھ اور ڈیزائنر سبیا ساچی نے ایک کروڑ روپے عطیہ، فنڈ میں دیئے ہیں۔

تازہ ترین