اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازم عقیل حسین کو ملازمت پر بحال کرنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے دو رکنی بنچ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازم عقیل حسین کو محکمہ کی طرف سے ملازمت سے نکالے جانے کے فیصلے کے خلاف اور بحالی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔