• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی فیملی ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز

اراولپنڈی (خصوصی نمائندہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ٹیلی میڈیسن پروگرام کے تحت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد محمد عمر نے ہولی فیملی کیمپس میں ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کر دیا۔ اس سے عوام کو شب و روز تجربہ کار ڈاکٹروں کے ذریعے مفت آن لائن طبی مشاورت کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ آر ایم یو ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر ان ویڈیو کانفرنسنگ پورٹلز پر بھی مشاورت فراہم کر رہی ہے جو راولپنڈی کی چار انتہائی گنجان آباد یونین کونسلوں کی بنیادی صحت یونٹوں سے منسلک ہیں جن میں رحمت آباد، کوٹھا کلاں، ڈھوک مستقیم اور ڈھوک منگٹال شامل ہیں۔ اپنے قیام کے صرف ایک ہفتہ میں مرکز پہلے ہی 5سو سے زائد مریضوں کی ضروریات کو پورا کر چکا ہے جس میں کوویڈ19 سے متعلق تشویش، کورونا کی علامات کی شناخت، روک تھام اور مریضوں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔
تازہ ترین