• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ‘ سمگلر گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے لاکھوںروپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلر کو گرفتار کرلیا ۔ایس پی کینٹ تصور اقبال کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر انہوں نے ضلع خیبر کی جانب سے شہر میں داخل ہونیو الے تمام اہم راستوں کی نگرانی شروع کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آبا د ظفر خان نے دیگر نفری کے ہمراہ جمرود روڈ ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبرLEB.8686 کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی کی خفیہ خانوں سے 9 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمدکر کے ملزم جما ل ولد مبار ک جان سکنہ جمرود کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین