• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجئم میں کورونا کا شکار 90 سالہ خاتون نے وینٹیلیٹر پر جانے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وینٹیلیٹر نوجوان مریضوں  کے لئے بچا کر رکھیں، میں ایک بہتر زندگی گزار چکی ہوں۔

غیر ملکی میٖڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجئیم سے تعلق رکھنے والی  سوزان ہوئیلارٹس کو 20 مارچ کو طبعیت کی خرابی کی شکایت کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،کورونا کا شکار ہونے کے بعد معمر خاتون کی حالت تیزی سے بگڑتی گئی۔

 سوزان ہوئیلارٹس کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل بھوک کا نہ لگنا اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور کورونا کی تشخیص کے بعد انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا جہاں معمر خاتون سے ان کی بیٹی بھی ملنے سے قاصر رہیں۔

22 مارچ کو دنیا سے رخصت ہونے والی   سوزان ہوئیلارٹس کے حوالے سے ڈاکٹروں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے باوجود خاتون نے یہ کہہ کر وینٹیلیٹر کے استعمال سے منع کردیا کہ یہ آپ نوجوانوں کے لئے بچاکر رکھیں ، میں پہلے ہی ایک بہتر زندگی گزار چکی ہوں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر کو ہی وینٹیلیٹر کی قلت کا سامنا ہے ،وینٹیلیٹر سانس کی بیماری سے لڑنے کے لئے ایک اہم طبی آلہ ہے ۔

تازہ ترین