• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی اور اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1011 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیئم میں کورونا وائرس کے مزید 128 نئے مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

بیلجیئم کی فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق  1384 نئے متاثرین کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 15348 تک جا پہنچی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 584 نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جس سے اسپتال میں داخل کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 5376 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں کرائسسز سینٹر کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیلجیئم میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹنگ کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بیلجیئم کی 25 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے، خوشخبری یہ ہے کہ اسی دوران 2495 افراد کو اسپتالوں سے صحتیاب ہونے کی بنا پر فارغ بھی کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین