• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ حفاظتی کٹس تقسیم کریں گے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام میں ایک لاکھ حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے ویڈیو لنک پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں متحرک ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں تقسیم کی جانے والی حفاظتی کٹس میں ہینڈ سینیٹائزرز، ماسک، صابن اور ہدایت نامہ شامل ہوگا۔

ن لیگ کے صدر  نے کہا کہ عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وباسے لڑیں گے، عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاط پر عمل کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ حفاظتی کٹس ہر صوبے اور ہر شہرمیں بھجوائیں گے۔

انہوں  نےکہا کہ دیہاڑی دار مزدور اور کمزور طبقات بہت برے حالات میں ہیں، معاشی حالات سے تنگ افراد کی خودکشیوں کی اطلاعات باعث تشویش ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی مزید حفاظتی کٹس فراہم کرے گی۔

تازہ ترین