• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ریلیف پیکج کا مقصد کاروباری برادری کی مدد ہے، مشیر خزانہ

وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 100 ارب روپے جاری کردیے گئے، وزارت خزانہ کے مطابق 31 مارچ تک کے تمام ٹیکس ریفنڈز جاری کردیے گئے ہیں، صنعتوں کو 52 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، فاسٹر نظام کے تحت ایکسپورٹرز کو10 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ ڈی ایل ٹی ایل اسکیم کے تحت 20 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ جولائی سے مارچ تک 162 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کاروباری برادری کو سرمائے کی قلت پر قابو پانے کیلئے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں کاروباری برادری کو سپورٹ کیا ہے، ریلیف پیکیج کا مقصد بے روزگاری کو قابو کرنا ہے۔

تازہ ترین