• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی 99سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

راچڈیل (نمائندہ جنگ) برطانیہ کی عمر رسیدہ 99سالہ دادی اماں جو کورونا وائرس کا شکار تھی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور اس نے اس مرض سے صحت یاب ہونے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹا رینالڈس 25مارچ کو کورونا وائرس کا شکار ہو کر حالت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئی گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ عمر رسیدہ بزرگ خاتون نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہوں نے ساری زندگی ٔچاکلیٹ اور بسکٹ کھائے ہیں لیکن کبھی زندگی میں تمباکو نوشی نہیں کی۔ مذکورہ خاتون کے اہلخانہ، پوتے پوتیاں، بیٹیاں، بیٹے سبھی نانی اماں، دادی اماں کے صحت یاب ہونے پر انتہائی خوش ہیں مذکورہ بزرگ خاتون کے صحت یاب ہو کر گھر واپس آنے پر اہلخانہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے جب انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں سب سے عمر رسیدہ خاتون جو کورونا وائر س سے لڑ کر صحت یاب ہوئی ہیں کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہوا ہے تو ان کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 
تازہ ترین