• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ جنوبی کی جانب سے جراثیم کش محلول کا اسپرے،مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ جنوبی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے ٹینکرزکے ذریعے جراثیم کش محلول کے اسپرے مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان کی نگرانی میں محکمہ باغات کے عملے نے لیاری کی مختلف سڑکوں، اسپتالوں،عوامی مقامات، مساجداور اطراف کی دوکانوں پراسپرے کاکام انجام دیا جبکہ محکمہ سینی ٹیشن اسٹاف نے ڈس انفیکٹڈ اسپرے کے ذریعے مختلف محلوں اور گلیوں میں اسپرے کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان کاکہنا تھا کہ بلدیہ جنوبی انتظامیہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہرممکن اقدامات میں مصروف عمل ہے اسپرے کی خصوصی مہم کے دوران اسپرے پر مامور عملے، سینیٹری و دیگر ملازمین کو فیس ماسک، جیکیٹس اور دستانے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین