چمن(نورزمان اچکزئی) چمن سے پاک افغان سرحد کھولنے کا فیصلہ رات گئے موخر کر دیاگیا،فلیگ میٹنگ میں آج سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اب شہریوں کو سرحد عبور کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے،چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پر جمعہ کے روز پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان دوسرا ہنگامی فلیگ میٹنگ اجلاس ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت کمانڈنٹ ایف سی چمن اسکاوٹس کرنل راشد صدیق نے کیی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر فورس کمانڈر کرنل محمدشریف نے کی حکام کے مطابق فلیگ میٹنگ میں افغان تاجر کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی حکام کے مطابق فلیگ میٹنگ میں فوری طور پر پاک افغان سرحد کو دوطرفہ تجارت کےلئے کھولنے پر اتفاق کیا گیا تاہم وفاقی حکومت نے پاک افغان فلیگ میٹنگ میں کیے جانے والے فیصلوں کو معطل کردیا۔ فلیگ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھاکہ باب دوستی کو مختلف مراحل میں مختلف قسم کی آمدورفت کےلئے کھولا جائے گا ۔