• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربات افریقہ میں کرنے کی تجویز پر طوفان برپا

پیرس (اے ایف پی) دو سرکردہ فرانسیسی سائنسدانوں نے یہ تجویز پیش کرکے طوفان برپا کر دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربات افریقہ میں کیے جائیں۔ اس صورتحال پر ایسی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جو نسل پرستانہ رویوں کیخلاف سرگرم ہیں۔ ٹی وی نشریات میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کے سربراہ کیمیل لوخت اور پیرس کے کوچن اسپتال کے سربراہ ژان پال میرا کے درمیان بات چیت میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ تجربات افریقی خطے میں کرنا چاہئیں کیونکہ ایڈز کے حوالے سے بھی وہاں کی طرح کی تحقیق جاری ہیں۔
تازہ ترین