• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام نئے بھٹو کی تلاش میں ہیں،زرداری ،بلاول،فریال

اسلام آباد ،کراچی( نمائندہ جنگ /اسٹاف رپورٹر) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 41 ویں یوم شہادت پر آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ 41 سال گزرنے کے باوجود قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں،قوم کو کورونا وائرس سے پیدا بحران کا مقابلہ کرنے اوربربادی سے بچانے کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے، اِس کڑے وقت میں پاکستانی عوام ایک نئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تلاش میں ہیں، مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کو مقدم رکھنا فکرِ بھٹو کا خلاصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 41 سال گزرنے کے باوجود قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جبکہ ان کے قاتل مجرموں کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کی حکمرانی کے اصول پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا نہ ہی کرینگے ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو کورونا وائرس سے پیدا بحران کا مقابلہ کرنے اوربربادی سے بچانے کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے، اِس کڑے وقت میں پاکستانی عوام ایک نئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تلاش میں ہیں، حقیقی رہنما قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں ، عوام ایک نئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تلاش میں ہیں ، پاکستانی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ،فریال تالپور نے بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام جیسے مدبر رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان اور اس کی عوام کے مفادات کو مقدم رکھنا فکرِ بھٹو کا خلاصا ہے، پاکستان کی عوام اور پیپلز پارٹی ایک حقیقت کے دو نام ہیں۔
تازہ ترین