• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

پشاور(وقائع نگار)کورنا کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامیہ کو بھکاریوں کے خلاف سخت ترین گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے غیر مستحق بھکاریوں کے باعث سفید پوش اور مستحق بھکاریوں کو بھی نظر انداز کیا جارہاہے پشاو ر کینٹ ، سٹی ، ٹاؤن ، حیات آباد ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر غیر مستحق بھکاری سامان لیکر بازاروں میں فروخت کر رہے ہیں شہرکے مختلف مقامات پر خیرات اور صدقے کی آڑ میں مختلف گروپس کی شکل میں بھکاری امداد کرنے والے افراد پر حملہ آور ہوتے ہیں جس سے مستحقین کو امداد نہیں مل پاتی کرونا وائرس کی وباءکے بعد شہر میں بھکاریوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے مختلف بیکرز ، جنرل سٹورز ، اور بازاروں میں بھی سینکڑوں بھکاری موجود ہیں جو کہ ایک ہی جگہ پر موجود رہتے ہیں جن سے کرونا پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین