آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹوئنکل کھنّہ کی اپنی ٹوٹی چپل اور چشمہ جوڑ نے کی کوشش


بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے قرنطینہ میں اپنی مصروفیت سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے چپل اور چشمہ جورٹے وقت کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوئنکل کھنّہ قرنطینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے اپنی ٹوٹی ہوئی چپل اور ٹوٹے ہوئے چشمے کی مرمت کر رہی ہیں۔


ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ’لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب بند ہے لیکن میں پھر بھی اپنی اِن ٹوٹی ہوئی چیزوں کی مرمت کرنے کا انتظام کر رہی ہوں۔‘

بالی ووڈ پروڈیوسر نے کہا کہ ’سب سے پہلے اِس چشمے پر ٹیپ لگاؤں گی لیکن میری چپل بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے اس خاص چپل کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی ایک مخصوص چپل ہے جو وہ  دونوں پاؤں کو بیلنس  رکھنے کے لیے پہنتی ہیں۔

ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے تئیں گلو لگانے اور اس چپل کو جوڑنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں۔

اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ اِس دُنیا میں اِس سے بھی بڑی بڑی پریشانیاں ہیں لیکن یقین کریں میرے لئے اس وقت یہی سب سے بڑا غم ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید