آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اٹلی، بے گھر افراد کی مدد کیلئے شہری کی زبردست کاوش


اٹلی کے شہری نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر افراد کی مدد کے لیے منفرد کام کر کے مثال قائم کردی۔

اٹلی میں  کورونا کے پیش نظر صورت حال انتہائی خراب ہے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے شہر کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔

اٹلی میں فٹ پاتھ پر رہنے والے بے گھر افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت پریشان تھے کیونکہ انہیں کھانے پینے کے حوالے سے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔

 شہری نے بے گھر افراد کی مدد کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا اور اپنے گھروں کی بالکونیوں سے ٹوکریاں باہر لٹکا دیں جن میں پھل، کھانا اور دیگر ضروری اشیاء موجود ہیں جبکہ ان ٹوکریوں کو ’سپورٹ باسکٹ‘ کا نام دیا گیا جس میں ہر وقت کھانا موجود رہتا ہے اور جیسے ہی کوئی اس میں رکھی اشیاء لے کر جائے تو شہری اسے بھر کر دوبارہ لٹکا دیتا ہے۔

واضح رہے  کورونا  وائرس سے  203ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 59ہزار 1سو97 اموات اور 10لاکھ 99ہزار 7سو11متاثر ہوچکے  ہیں جبکہ 2لاکھ  28ہزار 8سو75مریض  صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید