پنجاب میں دفعہ 144 میں مزید نرمی کردی گئی جس کے بعد مزید 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کرنے کی اجازت مل گئی۔
اجازت ملنے والی 8 انڈسٹریز کو کام محدود عملے کے ساتھ کرنا ہوگا۔
آٹھ انڈسٹریل یونٹس میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے یونٹس شامل ہیں۔
پنجاب میں آٹو پارٹس، فارماسوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اورگوشت کے یونٹس کو بھی کام کی اجازت ہوگی۔
پنجاب میں گندم کی کٹائی اور سرکاری خریداری دس اپریل سے شروع ہوجائے گی۔