• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 141 لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 141 لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ


پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 141 لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔

پریڈ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹننٹ جنرل شیر افگن تھے۔

اعزازی تلوار اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد احمد نے حا صل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدارتی گولڈ میڈل بٹالین سینئر انڈر آفیسر حارث سردار چوہدری نے حاصل کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سری لنکا کے انڈر آفیسر میگالا کو دیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف چھڑی کورس انڈر آفیسر معاد رضا خان نے حاصل کی۔

کمانڈانٹ چھڑی کورس انڈر آفیسر احد امجد اور ایشا اقبال کو دی گئی۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں سری لنکا، فلسطین، عراق اور سعودی عرب کے کیڈٹس شامل ہیں۔

تازہ ترین