• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کورونا سے 7 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی جان کی بازی ہارگئے

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 708 افراد میں 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

لندن میں کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو نے اسٹیون پووس کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے ہلاک 708 افراد میں 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ وائرس کے باعث 7 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مائیکل گوو نے کہا کہ ویلز، مڈلینڈز ، یارکشائر اور نارتھ ایسٹ میں کورونا کیسزکا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے 300 وینٹیلیٹرز برطانیہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ برطانیہ میں اموات بڑھنے کی شرح آئندہ ایک دو ہفتہ برقرار رہے گی۔

اسٹیون پووس نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لوگ حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

تازہ ترین