• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو خط توہین عدالت ہوگی، راجہ مقصود

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے جنگ سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ حکومت کاسابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط توہین عدالت ہو گی وہ پاکستانی عدلیہ کے حکم سے علاج کیلئے لندن آئے ہیں، راجہ مقصود حسین نے کہا کہ حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے جو حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ شوق سےکرے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو لندن علاج کی غرض سے لایا گیا مگر وہ خالق حقیقی سے جاملیں،مخالفین نے ان کی زندگی پر بھی سیاست کی تھی، پاکستان مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے، نواز شریف ڈاکٹروں کی مشاورت سے لندن میں زیر علاج ہیں اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد لندن میں ایک لمحہ بھی نہیں رکیں گےاور واپس پاکستانی عوام کے پاس جائیں گےکیونکہ پاکستانی عوام میاں نواز شریف کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے اور بیماری پر حکومت کو سیاست کرتے شرم آنی چاہیے۔
تازہ ترین