• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ بحران میں لوگ گھروں سے کام کی ٹیکنالوجی سیکھ چکے، اے اے

لندن (پی اے) اے اے نے کہا ہے کہ کوویڈ۔19 بحران کا اختتام برطانیہ کو اس طرح تبدیل کر دے گا جہاں زندگی میں کام اور سفر ہوگا۔ اس نے پیش گوئی کی ہے کہ سفر کیلئے ڈیمانڈ میں مستقل کمی ہو جائے گی، کیونکہ لوگ اس بحران کے دوران گھر سے کام کرنے کی ٹیکنالوجی سیکھ چکے ہیں۔ اس صورتحال کے مضمرات لوگوں اور حکومت کی مالیات پر گہرائی تک اثر اندوز ہوں گے۔ چانسلر نے فی الوقت سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ کے خاتمے کیلئے 27 بلین پونڈز اور ایچ ایس2 پر 100 بلین پونڈز خرچ کرنے کے منصوبے بنائے ہیں، تاہم اگر ڈیمانڈ میں کمی ہوئی تو ان پروگرامز پر عمل کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اے اے کے صدر ایڈمنڈ کنگ نے کہا ہے کہ لوگوں سے ایسے روائتی شواہد ملے ہیں کہ خوش قسمتی سے وہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو کے دوران گھروں سے کام کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ انفراسٹرکچر فنڈز کو براڈ بینڈ کی بہتری پر خرچ کیا جائے تاکہ لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کیلئے سپورٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہمیں براڈ بینڈ پر زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہئے کیونکہ موجودہ بحران کے نتیجے میں یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین سے گھروں سے ہی کام لے سکتی ہیں اور یہ زیادہ موثر ہوگا۔ تاہم حکومت کے سابق انفراسٹرکچر زار اینڈریو ایڈونس کا موقف ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ گھروں سے کام کرنے کی وجہ سے ٹریفک میں مستقل کمی کی پیش گوئی کی جائے۔ دوسری جانب بہت سے دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ روڈ پروگرام اور ایچ ایس 2 ریل پروجیکٹس کو ایک عشرہ کیلئے موخر کر دیا جائے، تاکہ وزرا اس امر کو یقینی بنا سکیں کہ رقوم ضائع نہیں ہوں گی۔
تازہ ترین