• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، کورونا سےشفایاب مریضوں  کے پلازمہ سے علاج کا کلینکل ٹرائل کل سے شروع ہوگا

پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانس میں نسپرم اور فرانسیسی بلڈ اسٹیبلشمنٹ کی شراکت میں اے پی ایچ پی کلینیکل ٹرائل شروع کرے گی تاکہ جانچ پڑتال کی جاسکے کہ کیا کورونا سے شفا یاب لوگوں کا پلازما دیگر مریضوں کو وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر کیرین لاکومبی ، جو اس تحقیق کی نگرانی کریں گی ۔اس حوالے سے 100 عطیہ دہندگان کی تلاش کی گئی ہے۔یہ کورونا کیخلاف جنگ میں امید کی کرن ہوسکتی ہے ۔ کلینیکل ٹرائل پیر 6 اپریل سے شروع ہوگا۔فی الحال امریکااور بالخصوص نیو یارک میں کئی شفایاب مریض اپنا پلازما عطیہ کرچکے ہیں اور اس طریقہ علاج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تازہ ترین