• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، شہری گاڑی، 5 موٹرسائیکلوں، زیورات سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں چوری ،نقب زنی اورسرقہ باالجبرکی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی پانچ موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو مدثر نعیم نے بتایا کہ ویمن یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوارمجھ سے میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکوعادل اقبال نے بتایا کہ گھر جانے کے لیے مڑا تو 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جواسلحہ کی نوک پر میرے پرس سے 13سو روپے اور ایک موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نصیرآبادکو ظہیراحمدنے بتایا کہ میں گھر واپس جارہاتھاکہ4 نامعلوم مسلح ملزما ن حبیب کالونی میں مجھ سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور17سوروپے زبردستی چھین کرفرار ہوگئے۔تھانہ سول لائن کو پروپزاخترنے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر سے 2موبائل اور10ہزار ایک سو 30روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو حنان نصیب نے بتایا کہ میں اپنے موٹر سائیکل نمبر آرآئی ایل -6528پر جا رہاتھاکہ یو ٹرن پر2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے مجھے روکااور مجھ سے اسلحہ کی نوک پرمیرا موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کوارشد محمود نے بتایاکہ سیمنٹ کی سپلائی دینے کے لیے ہون جارہا تھا میرے ہمراہ میرے مزدور محمد جنید ، شفاعت اور عابد علی بھی تھے جب ہم جھامرہ اور خصالہ اڈیالہ روڈ کے درمیان واقع پلی کے قریب پہنچے تو 3 نامعلوم مسلح ملزموں نے اسلحہ کی نوک پر ہمارا ٹرک روک لیا اور ہم سے 27ہزارروپے اور 2 موبائل فون مالیتی 6ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو ضیاء الحق نے بتایاکہ اپنی دکان کلیال پر آیا تو دیکھا کہ 3تالے ٹوٹے ہو ئے تھے چیک کر نے پر دکان سے بڑی مقدار میں سامان غائب تھاجونامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ ترنول کوعمران وسیم نے بتایا کہ قاسم اور ندیم میری دکان سے 80ہزار روپے، سپیئر پارٹس اور دیگر سامان مالیتی ایک لاکھ دس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کھنہ کوثمر رضا نے بتایاکہ نیو شکریال میں نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر موبائل فون، زیورات، نقدی و دیگر سامان مالیتی 7لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ آئی نائن کومزمل حسین نے بتایا کہ عبد البصیر اور خرم نے کاروباری شراکت داری میں میرا مختلف سامان مالیتی ایک کروڑ 2لاکھ روپے فروخت کر کے رقم خوردبرد کر لی۔
تازہ ترین