• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول سربراہان کو بہتر رابطے کیلئے سوشل میڈیا گروپ بنانے کی ہدایات

لاہور(خبر نگار) کورونا وائرس کے باعث ہونیوالی تعطیلات میں محکمہ سکول نے سرکاری سکولوں سے رابطہ بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکول سربراہان کو بہتر رابطے کے لیے سوشل میڈیا گروپ بنانے کی ہدایات دے دیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے 11سو سے زائد سکولوں کے اساتذہ کو کہا ہے کہ سکول کے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو گروپ میں شامل کیا جائے گا، تمام عملے کو فون بھی ان رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے ۔
تازہ ترین