• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک قرار دیدیا

مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک قرار دیدیا


پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کے حلقے مضبوط کرنے والے بیان کو افسوس ناک قرار دیدیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم کے منہ سے امداد کے ذریعے حلقے مضبوط کرنے کی بات سن کر افسوس ہوا۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن، اسفندیار ولی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلیفونک رابطہ کریں۔

پی ایس پی سربراہ نےمزید کہا کہ وزیراعظم کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن کے رہنماؤں کو بھی اپنے ساتھ ملائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیاسی قیادت کو اپنے ساتھ بیٹھا کر عوام کو خوشگوار تاثر دیں کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے معاملے پر ہم سب ساتھ کھڑے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ٹائیگر فورس کے قیام کے اعلان سیاست جھلکتی ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے خود بھی کہا جو آج اخبار میں نمایاں طور پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صاف الفاظ میں کہا کہ ٹائیگر فورس کے ذریعے جو بھی عوام میں نظر آئے گا، ان کے حلقے مضبوط ہوں گے۔

پی ایس پی سربراہ نے عمران خان سے استفسار کیا کہ کیا یہ وقت اپنے حلقوں کے متعلق سوچنے کا ہے؟ کیا یہ ٹائم اپنے حلقے مضبوط کرنے کا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں اب تک کسی مستحق کو حکومتی امداد نہیں مل سکی ہے۔

تازہ ترین